محرم الحرام کے پیش نظر پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

پنجاب حکومت کی جانب سے محرم الحرام میں صوبے کی  امن و امان کی صورتحال کو  برقرار رکھنے کیلئے یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے  کہ محرم الحرام کےجلوسوں اور مجالس میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا ، حکام کی  اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر موادکی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

دفعہ 144 کے تحت عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد ہوگی، کسی بھی طریقے سےفرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں،کچرا جمع کرنے اورمورچوں کی تعمیر پر ممانعت ہوگی۔ چھتوں یا دکانوں کے سامنے والے حصے پر بطور تماشائی موجودگی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

کرپشن کیسز میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کے الزام میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ نیب میں طلب

 

ترجمان کے مطابق صوبے میں 9 اور 10 محرم الحرام کے روز ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کےاہلکاروں کو ڈبل سواری پر عائد پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق  تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔

Back to top button