اسرائیل کا ایران کی نیوکلیئر سائٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل نے ایران پر حملوں میں میزائلوں کےذخیرہ کیےگئےمقامات اور انفرااسٹرکچر کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نےایرانی پاسداران انقلاب کے زیرانتظام کام کرنے والی خبر رساں ایجنسی ’فارس نیوز‘ کے حوالے سے بتایا کہ ایران کےوسطی شہر اصفہان میں ایک دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں۔

دھماکےکےبعد شہر میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔

یہ شہراصفہان نیوکلیئر ٹیکنالوجی سینٹر کا گھر ہے، جو ایران کا سب سے بڑا جوہری تحقیقی کمپلیکس ہے۔

برطانیہ نے ایران سے سفارتی عملہ واپس بلالیا ، سوئٹزرلینڈ نے بھی تہران میں سفارتخانہ بند کرنیکا اعلان کر دیا

 

اصفہان کے نائب گورنر نےصوبے پراسرائیلی حملوں کی مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور اصفہان کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نےکہا کہ اصفہان میں جوہری مقام کوبھی نشانہ بنایا گیا تاہم ’خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہوا‘۔

Back to top button