وزیراعظم کی سید عاصم منیر کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک و قوم کیلئے دعائیں

وزیراعظم شہباز شریف نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ دورۂ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا، ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

عمرہ کی ادائیگی سے قبل پاکستانی وفد نے خانہ کعبہ کی زیارت کی سعادت حاصل کی، جبکہ ملک کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

 

کبل خودکش حملہ: سلامتی کونسل کی شدید مذمت، پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Back to top button