آذربائیجان : وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کی ملاقات، خطے کی صورت حال پر گفتگو

آذربائیجان کے شہر خانکندی میں 17 ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے کی صورت حال اور پاک ایران تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آذربائیجان میں ای سی او سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور  ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کی ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا اور گزشتہ ملاقات میں کیے گئے فیصلوں پر ہونےوالی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مسعود پیزشکیان نے اسرائیل کی ایران کے خلاف بلاجواز جارحیت کے پس منظر میں پیدا ہونے والی علاقائی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کی قیادت اور حالیہ بحران میں جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا اور ایران کے عوام و حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کےلیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے عالمی فورمز پر ایران کی بھرپور سفارتی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ کشیدگی کے دوران تنازع کم کرنے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

پاکپتن اسپتال میں 20 بچوں کی اموات : مجرمانہ غفلت پر سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس گرفتار

اس موقع پر وزیر اعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کےلیے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام بھی ایرانی صدر کو پہنچایا۔

Back to top button