پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی

ای سی پی نے تحریک انصاف کے وکیل انور منصور خان کی جانب سے ان کی صحت کی بنیاد پر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست پر پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 9 فروری تک کے لیے ملتوی کر دی۔ انور منصور خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ای سی پی بینچ کو بتایا کہ وہ بیمار ہیں اور کیس پر بحث نہیں کر سکتے ہیں۔

درخواست گزار اور پی ٹی آئی کے منحرف بانی رکن اکبر ایس بابر کے وکیل سید احمد حسن شاہ نے 18 جنوری کو ای سی پی کی واضح ہدایات کے باوجود اسکروٹنی کمیٹی کی جانب سے خفیہ رکھے گئے دستاویزات کی فراہمی میں تاخیر کی شکایت کی۔

20 جنوری کو دائر دستاویزات کی درخواست کے باوجود ڈائریکٹر جنرل لا نے 31 جنوری کو دستاویزات شیئر کرنے کی اجازت دی، احسن شاہ نے کہا کہ اسکروٹنی کے عمل کے دوران بھی ڈی جی لا کی جانب سے اس طرح کی تاخیر معمول تھی۔

بلوچستان کابینہ نے صحت کارڈ سکیم کی منظوری دیدی

چیف الیکشن کمشنر نے درخواست گزار سے معاملہ بیان کرنے کو کہا تو اکبر ایس بابر نے پھر 31 جنوری کی طے شدہ تاریخ کو دستاویزات تک رسائی میں غیر مناسب تاخیر کی شکایت کی۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے اعلان کیا کہ اب سے الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کیس سے متعلق تمام دستاویزات کے ذمہ دار ہوں گے۔

درخواست گزار کے وکیل سید احمد حسن شاہ 4 جنوری کو درخواست گزار کے ساتھ شیئر کی گئی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے حوالے سے کیس پر بحث شروع کرنا چاہتے تھے۔

Back to top button