بلوچستان کابینہ نے صحت کارڈ سکیم کی منظوری دیدی

بلوچستان کابینہ نے کسانوں کو صحت کارڈ کیساتھ کسان کارڈ فراہم کرنے اور محکمہ جاتی کمیٹیوں کے ذریعے گریڈ 3 سے گریڈ 15 تک خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیوں کی منظوری دیدی۔ فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہوا، سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بشریٰ رند نے کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

کابینہ نے مختلف محکموں میں قواعد و ضوابط کے خلاف اسامیوں پر بھرتیاں کرنے والے متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ نے لوکل گورمنٹ ترمیمی ایکٹ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے 361 معطل ملازمین کی بحالی اور محکمہ جاتی کمیٹیوں کے تحت 3 سے 15 گریڈ کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کی بھی منظوری دی۔

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی

اس کے علاوہ صوبائی کابینہ نے اپوزیشن اراکین کے حلقوں کے ترقیاتی فنڈ کی بھی منظوری دی ہے، اجلاس کے دوران کابینہ کی جانب سے لینڈ ریویو ایکٹ 1967، ای-اسٹیمپ رول 2021 اور بلوچستان فشریز رولز 1971 میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ صوبائی کابینہ کی جانب سے بلوچستان فاریسٹ ایکٹ 2021 کا مسودہ بھی منظور کرلیا گیا، جس کا مقصد جنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

Back to top button