جسٹس عمرعطا بندیال نے 28 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا

جسٹس عمرعطا بندیال نے 28ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اُٹھا لیا، حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اوروفاقی وزرا شریک ہوئے، سپریم کورٹ کے موجودہ اورریٹائرڈ ججز بھی موجود تھے۔

صدرمملکت عارف علوی نے جسٹس عمرعطا بندیال سے حلف لیا، جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری 2022ء سے 16 ستمبر 2023ء تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے، جسٹس عمر عطا بندیال اپنی ابتدائی تعلیم پاکستان سے حاصل کی جبکہ امریکا میں کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات کی ڈگری حاصل کی اور برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لینے کے بعد بیرسٹر بن گئے۔

جسٹس عمر عطا نے 1983ء میں بطور وکیل لاہور میں کام کا آغاز کیا اور چند برس بعد سپریم کورٹ کے وکیل بنے، 2004ء میں بطور لاہور ہائیکورٹ جج تعیناتی ہوئی، 2007ء میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرنے والے ججز میں ان کا نام شامل ہوا۔

حکومت کا نواز شریف کو واپس لانا مزید مشکل کیوں ہو گیا؟

2014 میں سپریم کورٹ کے جسٹس تعینات ہوئے تو کئی اہم کیسز میں بینچ کا حصہ رہے۔ عمران خان کو اہل صادق امین ، جہانگیر ترین کو تاحیات نا اہل اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نا اہل قرار دینے والے بینچ میں شامل رہے۔

Back to top button