ججزکا ہرموضوع پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں

تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا ہے جج صاحبان کا ہرموضوع پرتبصرہ کرنا مناسب نہیں ،پی ٹی آئی اورفوج کی سوچ کا انداز مختلف ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدی نے کہا عمران خان نے جلسے میں میرٹ پرتقرری کی بات کی تھی، ویسے بھی یہ سیاسی معاملہ ہے، عدالتی نہیں، جج صاحبان کا ہر موضوع پر کمنٹس دینا نامناسب ہے۔
انہوں نےکہا تحریک انصاف ملک میں متوسط اور نچلے طبقے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اس لئے تحریک انصاف اور پاک فوج کی سوچ کا انداز ملتا جلتا ہے کیونکہ ہم بھی متوسط طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں اور فوج بھی متوسط طبقے کا سب سے بڑا ‘آرگنائزڈ گروپ’ ہے، نواز شریف، مریم نواز ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جائدادیں پاکستان میں نہیں ، ان تمام لوگوں کی جڑیں پاکستان سے باہر ہیں، نواز شریف کے سارے بچے لندن میں ہیں، یہ میں نہیں کہہ رہا، انہوں نے عدالت میں دستاویزات جمع کرائے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ برطانوی شہری ہیں، ان پر پاکستان کے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا نواز شریف کی طرح آصف زرداری کی فرانس اور برطانیہ میں جائیدادیں ہیں، یہ صرف اقتدار کے لئے پاکستان میں آتے ہیں، حمزہ شہباز جوں ہی وہ اقتدار سے گئے تو وہ سب سے پہلے کام انہوں نے برطانیہ جانے کا کیا اور اب تک واپس نہیں آئے۔ان کے بھائی اور والد پر 24 ارعب روپے کی منی لنڈرنگ کے کیسز ہیں اور وہ واپس نہیں آرہے۔
عمران اگلے آرمی چیف کو ابھی سے متنازعہ کیوں بنا رہا ہے؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم اس اشرافیہ سے پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں، عمران خان کو ہٹادیا جائے تو اگلے 40 برسوں میں سے 20 سال مریم نواز اور 20 سال بلاول بھٹو زرداری کے ہوں گے۔ مریم نواز کے اپنے بیٹے بھی جوان ہیں اس کے بعد پاکستان ان کو دے دیں، اس طرض پاکستان اگلے 50 سے 60 سال ان ہی کے گرتد گھومتا رہے ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے جس طریقے سے طاقت حاصل کی ہے اور ہر ادارے میں انہوں نے اپنے معاملات بنائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، جو لوگ آج وفادار بنے ہوئے ہیں ان کے اپنے خیالات فوج کے بارے میں کیا تھے؟ ڈان لیکس ، میمو گیٹ اسکینڈل کیا تھے، نواز شریف اور آصف زرداری نے تو میمو گیٹ اور ڈان لیکس میں ملک کو بیچ ہی دیا تھا۔ نواز شریف کے فوج کے بارے میں بیانات اور خیالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔
