پاک فوج کا عمران کے بیان پر شدید غم غصے کا اظہار

پاک فوج نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے توہین آمیز اور غیرضروری بیان شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عمران خان کی جانب سے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو بدنام اور کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے، آرمی چیف کی تقرری پر تنازعات کو ہوا دینے والے سیاستدان کا بیان مایوس کن ہے۔
بیان کے مطابق پاک فوج عوام کی سلامتی اورتحفظ کیلئےجانیں دےرہی ہے، نازک وقت میں فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانا افسوسناک ہے، پاک فوج کی سینئر قیادت پر سیاست کرنا ریاست کے مفاد میں نہیں۔
عمران اگلے آرمی چیف کو ابھی سے متنازعہ کیوں بنا رہا ہے؟
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج آئین کی پاسداری کیلئےاپنےعزم کا اعادہ کرتی ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کاآئین میں واضح طریقہ کارموجود ہے، سینئر قیادت کے بارے میں بيان پرفوج ميں شدیدغم وغصہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 4 مہینے میں ملک کا بیڑا غرق کردیا، یہ صرف کرپشن کیسز ختم کروانے آئے ہیں، الیکشن سے بھاگنے کا مقصد نومبر میں مرضی کا آرمی چیف لگانا ہے، اور نواز شریف ، آصف علی زرداری ایسا آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں جو ان کے حق میں بہتر ہو۔
