عمران کیخلاف لمبی کارروائیاں شروع ہونے کو ہیں

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے قیام پاکستان سے اب تک معیشت اور دفاع کو ہدف رکھا، عمران خان نے بھی انہی دو کو ٹارگٹ کیا ، عمران خان کی پالیسیوں سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، عمران کیخلاف لمبی کارروائیاں شروع ہونے والی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا عمران خان نے جلسے میں آرمی چیف کی تعیناتی پر بات کی، جب جلسے میں یہ معاملات لائے جائیں گے تو اس تقرری کے عمل کو نقصان پہنچے گا،گزشتہ سال اکتوبر سے فوج کی تعیناتیوں کوسیاسی بنا دیا، ان کا فوج کے معاملات کو سیاسی بنانے کا عمل جاری ہے، عدم اعتماد کے بعد سے عمران خان مسلسل مسلح افواج کو تنقید کرکے القابات دے رہے ہیں، ان کیلئے جب تک اقتدار ہے تو ہر چیز ٹھیک اور اقتدار جانے کے بعد سب کچھ غلط ہے، عمران برملا کہتے رہے کہ ان کو سرپرستی چاہئے۔

خواجہ آصف نے کہا گزشتہ چار ماہ میں عمران خان نے معیشت اور دفاع پر اٹیک کررہے ہیں، گزشتہ روز کہا کہ حکومت مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتی ہے تاکہ حکومت کی کرپشن بچ سکے، عمران خان تھری اسٹار افسروں میں ایسے افسران کی موجودگی کا دعوی کررہے ہیں جو کرپشن کو تحفظ دیں گے۔

عمران اگلے آرمی چیف کو ابھی سے متنازعہ کیوں بنا رہا ہے؟

انکا کہنا تھا کسی سیاستدان کا تحفظ فورسز کی ذمہ داری نہیں، عمران خان سمیت کسی کو فوجی قیادت پر متنازع بات نہیں کرنی چاہئے، عمران بار بار اپنی سیاست کے تحفظ کیلئے ان کی مدد مانگ رہے ہیں، فورسز شہادتیں کرپشن بچانے کیلئے نہیں دیتیں، عمران خان کوصرف اپنی سیاست اور اقتدار کی پرواہ ہے، میں ہمیشہ فوج کی سیاست میں مداخلت کیلئے بات کرتا رہوں گا۔

خواجہ آصف نے کہا عمران خان کے خلاف آئندہ لمبی کارروائیاں شروع ہونے والی ہیں، کچھ ہو گئی ہے، کچھ ہونے والی ہیں، قانونی پہلو دیکھ کر کارروائی ہوگی، ہمارے قانونی ماہرین اس کا جائزہ لے رہے ہیں اور وہ اس پر اقدام کریں گے، عمران کا فارن فنڈنگ کیس بہت سی مالی بے ضابطگیوں کو سامنے لایا ہے، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ان کیلئے مسائل پیدا کرےگا۔

Back to top button