عمران خان کے 5 ارب بمقابلہ سنیل شیٹھی کے 500 ارب روپے

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لائیو ٹیلی تھون کے ذریعے سیلاب زدگان کے لیے 500 کروڑ روپے کی امدادی رقم جمع کرنے کا دعوی تو کیا گیا لیکن اب تک عملی طور پر پانچ لاکھ روپیہ بھی جمع نہیں ہو پایا حالانکہ ٹیلی تھون ہوئے بھی ایک ہفتہ ہو چکا ہے، ایسے میں سوشل میڈیا صارفین عمران خان خان اور ان کی جماعت کی جانب سے پانچ روپیہ اکٹھا کرنے کے ہوائی دعوے کا مذاق اڑاتے دکھائی دیتے ہیں۔ اداکار شان نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان کو فلم ’’دھڑکن‘‘ کا حقیقی سنیل شیٹھی قرار دیدیا ہے۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ فلم ‘دھڑکن’ 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں سنیل شیٹی، شلپا شیٹی اور اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، فلم میں سنیل شیٹھی اداکارہ شلپا شیٹی سے محبت کرتا یے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے مگر غریب ہونے کی وجہ سے اداکارہ کے والد اسے اپنی بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کر دیتے ہیں۔ فلم میں آگے چل کر سنیل شیٹھی پیسے بنانے کے لئے بیرون ملک چلا جاتا ہے اور پھر 500 ارب روپے کا مالک بن کر واپس آتا ہے مگر تب تک شلپا شیٹی کی شادی اکشے کمار سے ہو چکی ہوتی ہے، اداکار شان نے عمران خان کی جانب سے چند گھنٹوں میں ٹیلی تھون کے ذریعے 500 ارب روپے کمانے کو اداکار
5 ڈوبتے دوستوں میں سے زندہ بچ جانے والے کی کہانی
سنیل شیٹھی کے 500 ارب روپے کمانے جیسا عمل قرار دیا ہے۔ اداکار نے اپنی انسٹاگرم اسٹوری میں عمران کی جانب سے ٹیلی تھون کے ذریعے 500 ارب روپے کمانے کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں حقیقی زندگی کا سنیل شیٹی قرار دیا۔ شان نے لکھا کہ عمران خان ‘دھڑکن’ فلم کے حقیقی سنیل شیٹھی ہیں۔
اداکار کی عمران کو سنیل شیٹی قرار دیئے جانے کی پوسٹ وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر مزاحیہ کمنٹس کرکے خوب تفریح بھی کی، ان سے قبل اداکارہ و میزبان عفت عمر نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عمران خان کی جانب سے چند گھنٹوں میں 5 ارب روپے جمع کرنے پر تنقید کی تھی اور اس دعوے کا مذاق اڑایا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ اگر عمران نے محض چند گھنٹوں میں اربوں روپے اکٹھے کر لیے تو پھر انہوں نے اپنے چار سالہ اقتدار میں 25 ارب ڈالرز کا بیرونی قرضہ کیوں لیا تھا؟
دوسری جانب عمران خان کا 5 ارب روپے اکٹھٹے کرنے کا دعوی ابھی تک ہوائی دکھائی دیتا ہے اور تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے قائم کردہ فنڈ میں اب تک ایک کروڑ روپے سے کم رقم جمع ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیلیتھون کے دوران زیادہ تر لوگ وعدے تو کرتے ہیں لیکن بعد میں فنڈز نہیں دیتے۔
