پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلاتی ہے: بیرسٹر عقیل

رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلاتی ہے،پی ٹی آئی کو آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں ملےگا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز ہے، 10 نکاتی ایجنڈے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو ریلیف ملے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ پی ٹی آئی کو آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں ملےگا، پی ٹی آئی اجازت کےبغیر احتجاج کرتی ہے،دفعہ 144 عوام کا تحفظ یقینی بنانے کےلیے نافذ کی جاتی ہے۔
5 ججز کی سنیارٹی کا معاملہ لے کر ہائی کورٹ بار بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی
ان کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلاتی ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کے دوران قانون کو ہاتھ میں لیا،جب آپ قانون توڑیں گےتو قانون حرکت میں آئےگا،اسلام آباد پر دھاوا بولنےکی اجازت نہیں دیں گے۔
