ٹرمپ نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کو عہدے سے برطرف کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو برطرف کر دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق صدر ٹرمپ نے ائیر فورس کے لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازین کین کو چارلس براؤن کی جگہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کر دیا ہے۔

جنرل چارلس براؤن امریکی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے تاریخ ساز عہدیدار سمجھے جاتے ہیں اور فوج میں مختلف نسلوں اور صنفی برابری کے چیمپئن مانے جاتے تھے، وہ امریکی فوج میں دوسرے سیاہ فام جنرل تھے جو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچے تھے۔

امریکا جنرل چارلس براؤن کے 16 ماہ کےدور میں یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگوں میں پھنسا رہا۔

 

کسی شرط اور دبائو کے بغیر مذاکرات کیلئے تیار ہیں،ایران

ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ دفاع میں 5 ہزار چھانٹیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین سے 500 ارب ڈالر معاوضہ طلب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے یوکرین جنگ پر اپنا خزانہ خرچ کیا۔

برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی امریکی سرمایہ کاروں کو معدنیات تک رسائی دینے کےلیے آمادہ ہوگئے ہیں۔

Back to top button