کسی شرط اور دبائو کے بغیر مذاکرات کیلئے تیار ہیں،ایران

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم کسی شرط اور دبائو کے بغیر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان  نے حکومتی ارکان اور ایران کے گورنر کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ قبول نہیں کر سکتے کہ کوئی ہماری گردن ناپے اور پھر کہے کہ آؤ مذاکرات کریں۔

ایرانی صدرنے کہا کہ امریکی صدر نے گذشتہ تمام پاسداریوں کو نظر انداز کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ایران مذاکرات سے قبل کوئی ایسی ڈیل یا شرط کا حصہ نہیں بن سکتا جس میں امریکا کو اسرائیل کی حمایت شامل ہو۔

Back to top button