بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرینگے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کریں گے۔

اسلام آباد میں ’مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام‘ کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیا نظام شفافیت، بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردارادا کرے گا،ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانہ میں آئے گا،بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا کہ مقدمات کی تفویض و انتظامی نظام کے اجرا پر وزیر قانون اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،اس اہم نظام کے اجرا کیلئے تعاون کرنے پر کینیڈا اور یو این او ڈی سی کے ممنون ہیں،فوری اور تیزی سے انصاف کی فراہمی کیلئےیہ نظام ضروری تھا،مقدمات کی تفویض اور انتظام کا جدید نظام وقت کا تقاضا تھا،نیا نظام شفافیت اوربروقت انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریگا۔

Back to top button