پی ٹی آئی نے 3نشستوں کے فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دیدیا

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے3نشستوں کے فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی یہ انصاف کا قتل ہوا، فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ ہماری چار نشستیں ایک پن کے اسٹروک سے کسی اور سیاسی جماعت کو دے دی گئیں، الیکشن کمیش کا گول ہے کہ ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن کروائے جائیں، اگر الیکشن کمیشن اس میں ناکام ہو جاتا ہے تو اس کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔

قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز نے کہا ہم نے کبھی بھی کسی ادارے ، پارلیمان، سپریم کورٹ کی بے توقیری نہیں کی ہے، ہمارا آئین کمزور سے کمروز تر ہوتا جا رہا ہے، اس ملک کا کیا ہو گا جس میں آئین کو بھی تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فیض حمید کیخلاف انکوائری کے نتائج سامنے نہ آ سکے

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ بانی چئیرمین نے کئی بار کہا کہ قاضی صاحب خود کو ان کے کیسز سے الگ کرلیں، کئی مرتبہ کہنے کے باوجود بھی قاضی صاحب خود کو ان کیسز سے الگ نہیں کر رہے ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بانی چئیرمین کے کیسز کو قاضی فائز عیسی نہیں سنے۔

Back to top button