بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ترجیح ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہےکہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات،وفد میں سینیٹر جان محمد اور رکن قومی اسمبلی پلن بلوچ شامل تھے۔ملاقات میں صوبہء بلوچستان کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ  خیال کیاگیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے اقدام پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹرعبدالمالک نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرآئزیشن کا بلوچستان کے کسانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ۔اس طرح کے اقدامات  بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کی جانب مثبت پیشرفت ہیں ۔

صدر مملکت کا یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کااعلان

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے۔

Back to top button