ناران،سیلابی ریلے میں بہنے والا مہانڈری پل دوبارہ بنادیاگیا

مانسہرہ کے علاقے ناران میں سیلابی ریلے میں بہنے والے مہانڈری کےمقام پرپل کو دوبارہ بنادیاگیا۔
ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق مہانڈری کے مقام پر تعمیر کئے گئے نئے پل پر ناران اور مانسہرہ کے درمیان ٹریفک بحال کردی گئی ہے ۔ مہانڈری کے مقام پر 30 جولائی کو سیلابی ریلے کی باعث پل بہہ گیا تھا ۔چئیرمین این ایچ اے شہریار سلطان نے مہانڈری متاثرہ پل کے مقام پر دورہ پر نئے پل کی تعمیر کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔کاغان کے مقامات ملکی سیاحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔مانسہرہ ناران این 15 مہانڈری پل پر اس وقت ہر قسم کی ٹریفک رواں دواں ہے ۔۔
