پنجاب : ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، 75 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم ضبط

پنجاب حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے صوبے بھر میں 75 ہزار 886 میٹرک ٹن سے زائد گندم ضبط کر لی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اس کارروائی کے دوران انتظامیہ نے مختلف اضلاع میں 184 گوداموں کی چیکنگ کی، جن میں سے 88 گوداموں کو غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کی بنیاد پر سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن سے 31,906 میٹرک ٹن، گوجرانوالہ اور گجرات سے 9,128 میٹرک ٹن، سرگودھا سے 1,906، راولپنڈی سے 6,498 اور ساہیوال سے 5,147 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ضبط شدہ گندم کو عوامی مفاد میں متعلقہ اضلاع کی اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا تاکہ آٹے کی دستیابی میں بہتری آئے اور مصنوعی قلت پر قابو پایا جا سکے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی عوامی مفاد سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!