کوئٹہ سکیورٹی خدشات : تین یونیورسٹیز بند، کلاسز آن لائن

سکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان کی تین یونیورسٹیوں کو عارضی طور پر بند کرتے ہوئے تدریسی عمل کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کےمطابق کوئٹہ کی بلوچستان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی اور آئی ٹی یونیورسٹی میں تدریسی عمل سکیورٹی خدشات کی بناء پر غیر معینہ مدت کےلیے آن لائن کردیا گیا ہے۔جب کہ طلبہ کو تدریسی عمل کےلیے یونیورسٹیز آنے سے بھی روک دیا گیاہے۔
انتظامیہ کےمطابق تربت یونیورسٹی کو چند طلبہ کےخلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جاری احتجاج کے باعث بند کیا گیا ہے۔
حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد کوئٹہ میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔شہر میں سڑکوں پر سکیورٹی فورسز کی تعداد بڑھادی گئی جب کہ مختلف مقامات پر اضافی چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔