رافیل کی تباہی : ائیر فرانس کا پاکستانی حدود استعمال کرنے سے گریز

پاک بھارت کشیدگی کےدوران پاک فضائیہ کی جانب سےبھارتی  فضائیہ کے زیر استعمال فرانسیسی رافیل طیارے گرانےکا رنج  یا سکیورٹی خدشات ہیں کہ فرانس کی جھنڈا بردار فضائی کمپنی ائیرفرانس پاکستان کی فضائی حدود کےاستعمال سےمسلسل گریز کر رہی ہے۔

ائیر فرانس کی دہلی، بنگلور، احمد آباد اور ممبئی کی پروازیں پاکستانی حدود چھوڑ کرطویل فاصلہ اختیار کرکےمنزل تک جاتی ہیں جب کہ ائیر فرانس کی دیگر ممالک کی پروازیں بھی پاکستانی فضائی حدود کو نظرانداز کرتی ہیں۔

کشیدگی کے دوران سوئس ائیر، لفتھانزا، برٹش، امارات اورکئی بڑی ائیر لائنز نے  پاکستانی حدود کا استعمال ترک کردیا تھا اور تمام غیرملکی ائیرلائنز کی پروازیں طویل روٹ سے امرتسر،دہلی،ممبئی اور احمد آباد جاتی تھیں۔

بھارت بی ایل اے کو پاکستان میں خونریزی کا پیسہ دیتا ہے : خواجہ آصف

 

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق سیز فائر کے بعد غیرملکی ائیرلائنزکی پاکستان سےاوور فلائنگ معمول پر آچکی ہےجس کےتحت سوئس، لفتھانزا، برٹش، اتحاد، امارات نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا ہے۔

بھارت سمیت مختلف ممالک کیلئےان بڑی ائیر لائنز کی پروازیں پاکستان کے اوپر سے گزرتی ہیں مگر بھارتی ائیر لائنز کی طرح ائیر فرانس پاکستانی فضائی حدود کونظر انداز کرکے طویل فاصلےاختیار  کررہی ہے، جس سے ائیر فرانس کی ان پروازوں پر ایندھن کے لاکھوں ڈالر کےاضافی اخراجات ٓآرہے ہیں۔

Back to top button