ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے اپنے 3 جانشین تجویز کر دیے، امریکی اخبار کا دعویٰ

معروف امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے تین ممکنہ جانشینوں کے نام تجویز کر دیے ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشین کےلیے 3 علماء کے نام تجویز کیے ہیں۔

اخبار کے مطابق سپریم لیڈر خامنہ ای نے یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کے پیش نظر کیا ہے۔سپریم لیڈر کو خدشہ ہے کہ اسرائیل یا امریکا ان کو قتل کرنےکی کوشش کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہےکہ جانشینی کےلیے جن 3 علما کے نام تجویز کیےگئے ہیں ان میں ان کے بیٹے مجتبیٰ کا نام شامل نہیں جوکہ ایک عالم دین ہیں اور پاسدران انقلاب کے قریب سمجھےجاتے ہیں،انہیں خامنہ ای کا ممکنہ جانشین بھی سمجھا جاتا رہا ہے۔

اخباری رپورٹ کےمطابق سابق صدر ابراہیم رئیسی کو بھی جانشینی کےلیے ممکنہ امیدوار سمجھا جاتا تھا تاہم وہ 2024 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

یاد رہےکہ ایران میں سپریم لیڈر کا عہدہ سب سے بااختیار اور کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔خامنہ ای نہ صرف ایرانی افواج کے کمانڈر ان چیف ہیں بلکہ عدلیہ،پارلیمان اور انتظامیہ پر بھی ان کا بالواسطہ کنٹرول ہے۔ ان کےبعد کے جانشین کا انتخاب ایران کے مستقبل کی داخلی اور خارجی پالیسیوں پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔

وقت آگیا ہے کہ مسلمان اختلافات ختم کرکے متحد ہوجائیں: ترک صدر

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر کو پیغام دیا تھاکہ انہیں علم ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کہاں ہیں،وہ آسان ہدف ہیں لیکن ہم ابھی انہیں قتل نہیں کر رہے۔

Back to top button