رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔
10ایل ڈی آئی کمپنیوں کو 54 ارب کی چھوٹ پروزیراعظم کاایکشن
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ رؤف حسن پی ٹی آئی کےڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ملازم ہیں جہاں وہ ساڑھے 7 لاکھ روپے تنخواہ لےرہے تھے، پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ سےکچھ ہدایات یہاں باہر جا رہی تھیں اور کچھ باہر سےیہاں آرہی تھیں۔انہوں نےکہاکہ ابتدائی تحقیقات میں سامنےآیا ہے کہ رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔