عمران خان معافی مانگ کر سیاسی دھارے کا حصہ بن جائیں تو ہمیں اعتراض نہیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان معافی مانگ کر سیاسی دھارے کا حصہ بن جاتے ہیں تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔
رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے: عطا تارڑ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا احتجاجی کال کا بیان معافی مانگنے کی طرف پہلا قدم ہے، عمران خان بڑے شاطر آدمی ہیں۔
خواجہ آصف نےکہاکہ عمران خان اقتدار میں آنے کےلیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، ابھی منتوں ترلوں کی ابتدا ہوئی ہے،یہ اقتدار میں آنے کے لیے پاؤں بھی پڑ جائے گا لیکن اب اس پر اعتبار کرنے والا کوئی نہیں،دنیا جانتی ہے جناح ہاؤس پرلوگ کس کےکہنے پرگئے۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کےبغیر نہیں رہ سکتے،ان سے کسی بھی بات کی توقع کر سکتے ہیں وہ اقتدار کےلیے کسی بھی حدتک جا سکتے ہیں،
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر عمران خان معافی مانگیں تو ہمیں کوئی خطرہ نہیں،اگر یہ معافی مانگ کرسیاسی دھارے کا حصہ بن جاتے ہیں تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے، اصل میں پانی کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے کہ پانی کتناگرم ہے۔
