صدرکا فارن فنڈنگ میں استعمال ہونیوالےاکاؤنٹس کااعتراف

صدر مملکت عارف علوی نےفارن فنڈنگ میں استعمال ہونے والے پارٹی اکاؤنٹس کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ میں ہم حساب کتاب رکھنےپرپکڑےگئے، پارٹی سیکرٹری کےطورپرمیں نےاسدقیصراورسیماضیاکواکاؤنٹ کھولنےکاکہاتھا، امریکی قانون کےمطابق فنڈنگ کےلیےکمپنی بناناہوتی ہے، امریکااورکینیڈامیں قانون کےمطابق کمپنی کھلوانے پر کہاکہ پرائیویٹ کمپنی ہے۔

گورنر ہائوس لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا ملک کی خاطر شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں،سیاست دان ایک میز پر نہیں بیٹھ رہے، انہیں اکٹھا بٹھانے کی ضرورت ہے، صدر کی حیثیت سے خود اکٹھا نہیں کرسکتا، صرف کہہ سکتا ہوں، پریشان ہوں اور محسوس کرتا ہوں کہ خلیج بڑھتی جارہی ہے جسے کم ہونا چاہیے، سیاست دانوں کو کلاس روم کی طرح گھنٹی بجا کر تو بٹھایا نہیں جاسکتا۔

انکاکہناتھا جتنی ملاقات اورفون پرشہباز شریف سے گفتگوہوئی اتنی بطور وزیراعظم عمران خان سے نہیں ہوئی، عمران خان میرے لیڈر اور میرے دوست ہیں جن سے واٹس ایپ پر رابطہ رہتا ہے، الیکشن اچھا حل ہے، تمام جماعتیں مل بیٹھ کر طے کریں کہ کب الیکشن ہونے چاہئیں، عمران خان کی حکومت جانے پر پارٹی کے دوستوں نے بہت مشورے دیے تھے، میرے پاس تو ایک ہی آئینی بندوق ہے اس سے چڑیا مار سکتا ہوں یا اس پر میزائل لگالوں۔

صدر مملکت نے کہا وفاق اور صوبوں کا تنازعہ ملک کے لیے خطرناک ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے 85 سمریز بھجوائی گئیں سب پر سائن کیے صرف دو سمریاں واپس کیں، جن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کی سمری شامل ہے۔

حمزہ نے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

انہوں نےکہا فارن فنڈنگ میں ہم حساب کتاب رکھنے پر پکڑے گئے، پارٹی سیکریٹری کے طور پر میں نے اسد قیصر اور سیما ضیا کو اکاؤنٹ کھولنے کا کہا تھا، امریکی قانون کے مطابق فنڈنگ کے لیے کمپنی بنانا ہوتی ہے، امریکا اور کینیڈا میں قانون کے مطابق کمپنی کھلوانے پر کہا کہ پرائیویٹ کمپنی ہے۔

صدر علوی کا کہنا تھا سیاست دانوں کو سمجھاتا رہا ہوں کہ فوج کو زیر بحث مت لایا کریں فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے، اسے متنازع نہیں بنانا چاہیے ان کا احترام کرنا چاہیے، عدلیہ میں ججز کی تقرری پر چیف جسٹس نے کہا کوئی معیار ہونا چاہیے اور میں بھی اس بات کا حامی ہوں۔

Back to top button