صدر کا یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں میں سزائوں میں کمی کا اعلان کر دیا، قیدیوں کی سزاؤں میں کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 65 سال یا زائد عمر کے مرد قیدی جو 15سال يا زیادہ قید کاٹ چکے ہیں، ان کی بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
60 سال یا زائد عمر کی خواتین جو 10سال یا زیادہ قید کاٹ چکی ہیں ان کی بقیہ سزا میں بھی مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

عمران خان کے سوشل میڈیا مینجرز ارب پتی کیسے بنے؟

اس کے علاوہ قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے اور 20 سال کی قید مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
صدر کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی کے مجرموں سمیت ریاست مخالف سرگرمیوں اور اغوا میں ملوث مجرموں کی سزاؤں پر نہیں ہوگا۔

Back to top button