پاکستان تحریک انصاف آج لاہور میں بڑا پاور شو کرے گی

لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں آج پاکستان تحریک انصاف پاور شو کا مظاہرہ کرے گی، جلسہ کیلئے 120 فٹ لمبا سٹیج تیار کر لیا گیا جبکہ ہیوی ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔
جلسہ گاہ کے اندر عوام کو براہِ راست جلسہ دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز بھی نصب کر دی گئی ہیں، پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے مختلف راستے بنائے گئے ہیں جس میں خواتین ، فیملیز کی سٹنگ اور داخلہ الگ دروازے سے ہوگا جبکہ مرد حضرات اور جنرل پبلک الگ راستے سے جلسہ گاہ داخل ہوں گے۔
ہاکی سٹیڈیم میں 45000 کے قریب افراد کی گنجائش ہے جبکہ گراؤنڈ کے اندر بھی 10 ہزار افراد آ سکتے ہیں، جلسے کے انتظامات میں ٹینس کمپلیکس کے ساتھ 20 بیڈز پر مشتمل ایک ایمرجنسی ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم سے گورنر سندھ اور بی اے پی سے گورنربلوچستان کیلئے نام طلب

جلسے میں شرکت کیلئے آنیوالے افراد کیلئے پارکنگ لبرٹی گول چکر اور بوائز ہائی سکول گلبرگ کے پاس انتظام کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے ہاکی سٹیڈیم میں پی ٹی آئی جلسے کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ جلسے کے شرکاء کی سیکیورٹی پر 1500 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
خواتین شرکاء کی چیکنگ کے لیے 110 خواتین پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گی، ڈی آئی جی کے مطابق موٹر سائیکل و گاڑیوں کو مناسب فاصلہ پر پارک کروایا جائے گا، ڈولفن اسکواڈ کی ٹیمیں بھی ہاکی اسٹیڈیم کے اطراف موثر گشت یقینی بنائیں گی۔

Back to top button