عمران خان کے این اے 246 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمع کرائے، عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما شکور شاد نے کورننگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے ہیں۔
کپتان کے ساتھیوں نے پنجاب میں سیاسی بحران سنگین کر دیا
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن خود لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
