شمالی وزیرستان:سڑک کنارے بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سڑک کنارے بم دھماکے سے تین موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ میر علی میں پیش آیا جس میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئی، واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
کسان کاشتکاری چھوڑنے پر مجبور کیوں ہونے لگے؟
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقےکا گھیراؤ کرلیا ہے اور واقعےکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
