دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق : امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا کہا ہے کہ واشنگٹن دہشت گرد حملوں کے خلاف پاکستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔
امریکا نے ایک بار پھر دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرلیا۔امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان سے ہونےوالی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حق دفاع کی عالمی حمایت جب کہ دہشت گردوں کی حمایت اور سرپرستی پر طالبان رجیم ہزیمت کا شکار ہے۔امریکا پاکستان میں ہونےوالی دہشت گردی کے خلاف اس کے حق دفاع میں کی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے۔
امریکی حکام نے مزید کہاکہ پاکستان کی عوام نے دہشت گردی کی جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے اور بےپناہ قربانیاں دیں۔
کیا عوامی سفارت کاری سے پاک بھارت تعلقات کی بحالی ممکن ہے؟
یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ شدید کشیدگی کا باقاعدہ آغاز 26 فروری 2026 کو ہوا جب افغان فورسز نے پاکستان پر سرحدپار سے حملے کیے۔افغان حملوں کےجواب میں پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کیا اور افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں۔
اس سے قبل بھی امریکا پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم شراکت دار قرار دے چکا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق سربراہ جنرل مائیکل کوریلا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کی کھل کر تعریف کرچکے ہیں۔
