نگران وزیراعظم کی روسی صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

 نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی بیجنگ میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں،عالمی امور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی چین کے دارالحکومت میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ہوئی جہاں ولادی میر پیوٹن نے انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماوٴں نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے خطے میں روابط کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا جبکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ خطے کی معاشی ترقی کیلیے سلامتی یقینی بنانا ضروری ہے، عالمی سطح پر غذائی تحفظ کیلیے روس اقدامات کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس نے غریب ترین افریقی ممالک کو مفت اناج کی فراہمی کا منصبہ بنایا ہے۔ولادی میر پیوٹن نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلیے پاکستان اور روس یکساں مؤقف رکھتے ہیں، افغانستان میں امن و استحکام کیلیے بھی دو طرفہ تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بطور سینیٹر دو بار روس کا دورہ کرچکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں روسی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرنے کا منتظر ہے۔

چین کے دورے پر گئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مصروف دن گزارا،نگران وزیرِ اعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر منعقدہ راوٴنڈ ٹیبل اجلاس کی صدارت کی جس میں چینی اسکالرز، تعلیمی اداروں و تھنک ٹینکس کے محقیقین نے شرکت کی۔

وزیرِ اعظم نے سی پیک کے پاک چین دیرینہ دوستی اور اسٹریٹیجک شراکت داری میں کلیدی کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاک چین دوستی باہمی تعاون اور احترام پر مبنی ہے۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑنے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک عالمی راہنماوٴں کے اعزاز میں گریٹ ہال آف پیپل میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ وزیراعظم ہال میں پہنچے توچینی صدر شی جن پنگ اور خاتون اول پانگ لی- یوان نے پرتپاک استقبال کیا۔

 نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی۔ وزیرِاعظم کی فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیرِ اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

اب ن لیگ اُمید سے ہے؟

کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی و علاقائی امور پر گفتگو کی۔

Back to top button