سلمان خان کا”سچاپیار“نہ ہونےکااقرار

بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے ’’سچے پیار‘‘ کے بارے میں اظہار خیال کرکے ایک بار پھر مداحوں کو چونکا دیا۔

نجی ٹی وی کے ایک شو میں میزبان تانیا متل نے سوال کیا کہ ’’کیا سچا پیار ہمیشہ ادھورا ہی رہتا ہے؟‘‘۔ اس پر سلمان خان نے مسکراتے ہوئے کہا

مجھے نہیں معلوم، کیونکہ مجھے تو آج تک سچا پیار ہوا ہی نہیں۔ نہ کوئی سچا پیار ہوا اور نہ ہی ادھورا رہا۔

سلمان خان کے اس اعتراف پر شو کا ماحول پرجوش ہوگیا اور مداحوں نے ایک بار پھر سوچا کہ آخر دبنگ خان، جنہیں بالی ووڈ کا ’’فار ایور سنگل‘‘ ہیرو کہا جاتا ہے، اب تک سچے پیار کی تلاش میں کیوں کامیاب نہ ہوسکے۔

یہ اعتراف اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ سلمان خان کی ذاتی زندگی میں کئی نامور اداکارائیں شامل رہیں۔ کبھی ان کا نام ایشوریا رائے کے ساتھ جوڑا گیا، تو کبھی کترینہ کیف اور سنگیتا بجلانی کے ساتھ۔ تاہم یہ رشتے گہری قربت کے باوجود شادی کے بندھن تک نہ پہنچ سکے۔ ایشوریا رائے کے ساتھ تعلق طوفانی انجام کو پہنچا جبکہ کترینہ کیف نے بھی بالآخر اپنی راہیں جدا کر لیں۔

Back to top button