سلمان خان کو کیس میں بڑا ریلیف مل گیا

بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان سے متعلق متنازع فلم ’کالا ہرن‘ کی ریلیز کا معاملہ ایک بار پھر عدالت پہنچ گیا، جہاں دہلی ہائی کورٹ نے فلم کو فی الحال سنیما گھروں میں نمائش سے روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران فلم کے پروڈیوسر امیت جانی کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ جب تک سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن یعنی سی بی ایف سی کی جانب سے فلم کی منظوری کا معاملہ زیر التوا ہے، اسے سنیما گھروں میں ریلیز نہیں کیا جاسکتا۔

’کالا ہرن‘ ایک کرائم تھرلر اور ڈرامہ فلم ہے جس کی کہانی 1998 میں راجستھان میں پیش آنے والے کالے ہرن کے شکار کے واقعے سے متاثر ہے۔ اس مقدمے میں سلمان خان کا نام بھی سامنے آیا تھا، جبکہ کالے ہرن کو بشنوئی برادری مقدس حیثیت دیتی ہے۔ واقعے کے بعد یہ معاملہ طویل قانونی تنازعات کا باعث بنا۔

Back to top button