سعودی اتحادی افواج کا یمن میں حوثیوں کے فوجی مراکز پر حملہ

سعودی اتحادی افواج نے یمن کے شہر الحدیدہ میں حوثیوں کے فوجی مراکز پر حملہ کر دیا۔

سعودی اتحادی افواج کے مطابق الحدیدہ گورنریٹ میں حوثیوں سے منسلک فوجی ٹھکانوں اور عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اتحاد نے واضح کیا کہ الحدیدہ بندرگاہ کو ہدف نہیں بنایا گیا اور تمام بندرگاہیں جہاز رانی کے لیے بدستور کھلی ہیں۔

اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ تباہ کیے گئے اہداف کا تعلق بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو لاحق خطرات سے تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر حوثیوں کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں تو مناسب جواب دیا جائے گا۔

حوثیوں سے وابستہ ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق مغربی یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر فضائی حملے کیے گئے، جبکہ کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ الحدیدہ میں واقع ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی تنصیبات بھی سعودی فضائی حملوں کا ہدف بنیں۔

 

افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل

یاد رہے کہ ایک روز قبل یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے دو سعودی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔انصاراللہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق نشانہ بنائے گئے سعودی آئل ٹینکرز نے گروپ کی جانب سے عائد بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

Back to top button