الحدیدہ پر حملہ سنگین غلطی، سعودیہ کو بھاری قیمت چکانا ہوگی: حوثی وزارت خارجہ

حوثی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ الحدیدہ پر حملہ سنگین غلطی، سعودیہ کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

یمن کے حوثیوں کی وزارت خارجہ نے الحدیدہ میں ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی تنصیبات پر حملے کو سعودی عرب کی ’’سنگین غلطی‘‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کا جواب ’’جیسے کو تیسا‘‘ دیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کے مطابق یمن کا محاصرہ ختم کرنے کے جائز مطالبے کو تسلیم کرنے کے بجائے سعودی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے، جس کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ سعودی حملوں کے دوران کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوئی، جبکہ یمنی فضائی دفاع نے متعدد سعودی جنگی طیاروں کو یمنی فضائی حدود سے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

 

سعودی اتحادی افواج کا یمن میں حوثیوں کے فوجی مراکز پر حملہ

یاد رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے یمن کے شہر الحدیدہ میں حوثیوں کے فوجی مراکز پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں حوثیوں نے شدید ردعمل دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

Back to top button