کیا موبائل فون ہمیشہ کیلئے ختم ہونے والے ہیں؟

انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیومن اے آئی کا انقلابی ’’آئی پن‘‘ ماڈل اپریل میں لانچ کیا جا رہا ہے، اس ڈیوائس کے کچھ ناقابل یقین استعمال کے پہلو ہیں جو عملی طور پر فون کی جگہ لے لیں گے۔دنیا ایک طویل عرصے سے جس آئی پن کی منتظر تھی اس کی خالق کمپنی ہیومین مارچ کے اواخر میں اسے شپ کرنا شروع کر دی گی، ہیومین کے بانیوں عمران چوہدری اور بیتھانی بونگیورنو نے اس انقلابی کہلائی جانے والے ویئرایبل کمپیوٹر کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس کی کچھ خصوصیات اور صلاحیتوں کو دکھایا گیا ہے۔ابتدائی طور پر اس پروڈکٹ کا اعلان جولائی 2023 میں کیا گیا تھا، جس کے بنیادی ڈیزائن اور مستقبل کی صلاحیتوں کے حوالے سے حیرت انگیز پایا گیا، ویڈیو میں کمپنی نے اعلان کیا کہ ترجیحی آرڈرز 11 اپریل سے پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔اے آئی پن ایک چھوٹا سا آلہ ہے جسے کپڑوں یا ایکسیسریز پر چسپاں کیا جا سکتا ہے، مصنوعی ذہانت سے چلنے والا یہ آلہ آواز، اشارے اور ٹچ ان پٹ کا استعمال کرتا ہے، اس کی نمایاں خصوصیات میں ویب سرچ، نیویگیشن، ترجمہ، فون کالز، ٹیکسٹ پیغامات بھیجنا اور وصول کرنا شامل ہیں، تاہم ڈیوائس کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا پروجیکشن سسٹم ہے جو صارف کی ہتھیلی پر معلومات دکھاتا ہے، جس سے سکرین کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔ہتھیلی پر معلومات: متحرک یو آئی کے ساتھ اے آئی پن سٹاک کی قیمتیں، کھیلوں کے سکور، پرواز کی صورت حال کے لیے موزوں ترتیب صارف انٹرفیس تیار کرتا ہے، یہ چھوٹا سا آلہ صارفین کو ہینڈز فری کالز موصول کرنے اور ٹیکسٹ بھیجنے کی سہولت دیتا ہے۔ صارفین کو صرف کالز بھیجنے اور کرنے کیلئے پیغامات یا صوتی احکامات کو ڈکٹیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔صارفین اے آئی پن میں صوتی کمانڈ کا استعمال کرتے ہوئے تصاویر لے سکتے ہیں، ویڈیو ریکارڈ کرسکتے ہیں اور میوزک پلے بیک کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔اے آئی پن شیڈول، فہرستوں، نوٹس اور ترجیحات جیسی چیزوں کو یاد کرنے کے لیے کام آ سکتا ہے، ویڈیو کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ ویڈیو ویب پر معلومات کی تلاش کے لیے ایک آسان ذریعہ ہے۔ اے آئی پن معلومات کو تلاش کرنے، اس کا خلاصہ بنانے اور اسے آسانی سے استعمال ہونے والے حصوں کی شکل میں پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، چلتے پھرتے ترجمہ: اے آئی پن کو تقریبا 50 زبانوں پر عبور حاصل ہے جس سے صارفین گفتگو کے دوران فوری ترجمے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔اے آئی پن دیگر ایپس اور سافٹ ویئر کے ساتھ کام کرسکتا ہے، معلومات اور رہنمائی پیش کرتا ہے جیسے کہ آفٹر ایفیکٹس، اس کے علاوہ یہ لیپ ٹاپ کے ساتھ بھی کام کرتا ہے۔عمران چوہدری نے ویژن کی خصوصیت بھی متعارف کروائی جو اے آئی پن کو تصاویر اور اشیا کا تجزیہ کرنے اور ان کی ساخت اور قسم کے بارے میں معلومات پیش کرنے کی اجازت دیتی ہے، ڈیوائس مختلف ایپس اور سروسز سے اطلاعات کا خلاصہ کر سکتی ہے جس سے صارفین انفرادی ایپس کی ضرورت کے بغیر انہیں فوری طور پر چیک کرسکتے ہیں، کمپنی نے اس کی ابتدائی قیمت آٹھ سو امریکی ڈالرز رکھی ہے۔
