میٹا نے تھریڈز کا ویب ورژن متعارف کرا دیا

 ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے گزشتہ ماہ لانچ کیے جانے والے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کا ویب ورژن متعارف کرا دیا سربراہ میٹا مارک زکر برگ نے نئے فیچر کا اعلان اپنی تھریڈز پوسٹ میں کیا۔مارک زکر برگ نے لکھا کہ تھریڈز صارفین اب اپنے کمپیوٹر سے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کی ویب سائٹ پر لاگ ان کر سکیں گے۔ ویب ورژن آئندہ چند دنوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

پلیٹ فارم میں اس فیچر کا اضافہ برانڈز، کمپنی اکاؤنٹس، مشتہرین اور صحافیوں کے لیے تھریڈز کے استعمال کو قابلِ قبول بنائے گا جس کی بدولت صارفین پلیٹ فارم کو بڑی اسکرین پر استعمال کر سکیں گے۔

5 جولائی کو لانچ کے بعد پانچ دنوں میں 10 کروڑ اکاؤنٹس کی حد عبور کرنے والے تھریڈز کی مقبولیت میں گزشتہ دنوں کمی دیکھی گئی جس کا وجہ صارفین کے ابتدائی تجربے کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ

بجلی بلوں نے صارفین کو دہلادیا، 2 یونٹ کا بل 3747 روپے آگیا

ٹوئٹر) پر واپس لوٹنا تھا۔

Back to top button