مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 متعارف کروا دی

کئی اہم تبدیلیوں کے بعد مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 کا اعلان کر دیا ہے، ڈیزائن کے لحاظ سے دیکھا جائے تو مائیکروسافٹ نے سٹارٹ کے بٹن کو نیچے بائیں جانب سے نیچے درمیان میں منتقل کر دیا ہے۔

ونڈوز 8 سے چلے آنے والے ٹائلز ڈیزائن کو ونڈوز 11 میں ختم کر دیا گیا ہے۔ اب سٹارٹ مینو میں صارفین کو سب سے اوپر سرچ بار نظر آئے گی اور اس کے نیچے صارفین کی پن کی ہوئی ایپس کے آئیکون ہونگے اور ساتھ مجوزہ فائلوں کے لنکس ہونگے۔سٹارٹ مینو میں فائلوں کی تجاویز صرف ایک کمپیوٹر کے لیے نہیں ہونگی۔

یہ صارف کی تمام ڈیوائسز جیسے فون اور دوسرے کمپیوٹروں پر بھی ایک سی ہونگی، ونڈوز 11 میں سٹارٹ مینو موبائل میں استعمال ہونے والے ایپ لانچر کی طرح ہے، ونڈوز 11 میں پیش کیے گئے سنیپ لے آؤٹس(Snap Layouts) فیچر سے صارفین ونڈوز انٹرفیس کو بہتر طریقے سے کسٹومائز کر سکتے ہیں اور پہلے سے موجود لے آؤٹس میں سے اپنی مرضی لے آؤٹ بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

30 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ، ایک کروڑ ڈالر کی نکلی

مائیکروسافٹ نے ونڈوز سٹور میں بھی کچھ تبدیلیاں کی ہیں جو ونڈوز 10 اور ونڈوز 11 میں سامنے آنے والی ہیں۔ اب صارفین ایپس کو براؤزر سے بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔اس کے لیے براؤزر ایک منی ورژن سٹور کے طور پر کام کرتے صارفین کو تیزی سے ایپس انسٹال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
ونڈوز 11 پچھلے ورژنز کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار ہے۔ونڈوز اپ ڈیٹس اب 40 فیصد کم سائز میں ہونگی اور تیزی سے انسٹال ہونگی۔ مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ ونڈوز 11 سے لیپ ٹاپ کی بیٹری ٹائمنگ بھی بہتر ہوگی ۔

Related Articles

Back to top button