شمالی وزیرستان دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن،11خوارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان دتہ خیل میں آپریشن کے دوران 11 خوارجی مارے گئے جو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق انٹیلی جنس آپریشنز کے تسلسل میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خارجیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

شدید اور گھمسان کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں چلنے والی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 خارجیوں کو ہلاک کردیا گیا۔

ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، یہ خارجی علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرمی سے ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان علاقوں میں  چھپے ہوئے خارجیوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

قومی ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن "عزمِ استحکام” کے تحت پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف انتھک مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔

 

 

Back to top button