خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خارجی جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

دوسری جانب ضلع دیر میں بھی سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مزید 2 خارجی دہشت گردوں کو مار دیا۔

اس سے قبل بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں بھی سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور ضلع دیر میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔

 

سعودیہ کو عراقی ملیشیاؤں، حوثیوں کے مشترکہ حملوں کا خدشہ؛ ادارے ہائی الرٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

Back to top button