سنییٹ اجلاس :وزرا کی غیرحاضری پراپوزیشن کی کڑی تنقید

سینیٹ میں بجٹ پربحث کاآغاز ہوگا۔وزرا کی غیرحاضری پراپوزیشن کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی۔
سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔
اپوزیشن نے وزرا کی عدم حاضری پر بجٹ پر بحث کو بے مقصد قرار دیدیا۔
قائد حزب اختلاف شبلی فراز بولے بجٹ میں غریب اور تنخواہ دار آدمی کو نشانہ بنایا گیا اس سے عام آدمی کی کمر ٹوٹ جائے گی۔موجود حکومت غیر قانونی ہےاور ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی اشرافیہ کی نمائندہ جماعت یے 50ہزار تنخواہ لینے والے غریب کا جینا بھی دوبھر کردیا گیا۔ انہوں نے ملک کو بھکاری بنادیا جیتے ہوئے، وزراء کا مینڈیٹ جعلی ہے۔
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی
مسلم لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں الیکشن ہوئے۔ جہاں یہ جیتے وہاں الیکشن صحیح جہاں ہارے وہاں غلط ہوا ۔تاریخ کا سب سے بڑاقرضہ پی ٹی آئی نے لیا پتہ نہیں اچکزئی کی سربراہی میں کمیٹی ہم سے کیا بات کرے گی۔ اگر موقف یہ ہے ہ ہم چور اور دھاندکی زدہ ہیں تو پھر کیا بات ہوگی۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو بولے الیکشن کا آڈٹ خیبرپختونخوا سے شروع کریں اور پورے ملک تک کروائیں ہم تیار ہیں۔
سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ بجٹ کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم سے بجٹ پر مشاورت نہیں کی گئی نجکاری کی مخالفت کریں گے۔
