شاہ محمود ،زین قریشی،حلیم عادل کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

الیکشن ٹربیونل نے آراوزکا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی،زین قریشی اور حلیم عادل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔

تفیلات کے مطابق ٹربیونل کی جانب سے شاہ محمودقریشی کے این اے 214تھرپارکر،زین قریشی کے بھی این اے 214سے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔واجبات سے متعلق سند پیش نہ کرنے پر ریٹرننگ افسر نے کاغذات مسترد کئے تھے۔

الیکشن ٹربیول نے این اے 238سے حلیم عادل کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی،آر اوکا فیصلہ کالعدم قرار دیدیاگیا۔

Back to top button