لاہور،عمارت کی 5ویں منزل پرآتشزدگی،4بچے جھلس کر جاں بحق

لاہور اچھرہ کے علاقے میں عمارت کی 5ویں منزل پر آگ لگنے سے 4بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقے اچھرہ میں چوک بابا اعظم کے قریب خوفناک آگ نےہنستا بستا گھر ویران کر دیا،گھرمیں لگنےوالی آگ سے چارمعصوم جھلس گئے،بچوں کی شناخت12سالہ ایمان، 8سالہ نور،5سالہ ابراہیم اور2سالہ اسماعیل کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے، آگ بابا اعظم چوک میں واقع عمارت کی پانچویں منزل پر لگی۔

Back to top button