ٹانک میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،2دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس کی اطلاع پر آپریشن ،فائرنگ کے تبادلے میں گل یوسف عرف طورسمیت 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد طور کے سر کی قیمت 25لاکھ روپے مقرر تھی ۔دہشت گرد گل یوسف ٹانک ،ڈی آئی خان میں دہشت گردی حملوں میں ملوث تھا۔دہشت گرد بھتہ خوری،معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہا۔
