شاہ رخ خان کو بدصورتی کا طعنہ کس نےاور کیوں دیا؟

بالی ووڈ کے معروف رومانوی ہیرو شاہ رخ خان سے متعلق یہ سوچنا بھی محال ہے کہ کوئی ان کو بدصورت صور کر سکتا ہے، لیکن بالی ووڈ کنگ نے انکشاف کیا جب انھوں نے فلم نگری کو جوائن کیا تو ان کے دوست ڈائریکٹر نے کہا کہ ’’تم میں ہیرو والی کوئی بات نہیں‘‘ یہ تب کی بات ہے جب شاہ رخ خان بالی وڈ میں نئے تھے اور انہیں بہت زیادہ کام نہیں مل رہا تھا، اس وقت انہیں جو کردار مل رہے تھے وہ کوئی دوسرا اداکار کرنے کو تیار نہیں تھا، یوں قسمت نے شاہ رخ خان کا ساتھ دیا اور ان کی ناموری کا سفر وہیں سے شروع ہوگیا۔شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک یونیورسٹی میں تقریر کے دوران ایک حیران کن انکشاف کیا کہ جب وہ بالی وڈ میں نئے آئے تھے تو انہیں ان کے ایک قریبی ڈائریکٹر دوست نے کہا ’تمہاری شکل اچھی نہیں ہے، تم میں ہیرو والی کوئی بات نہیں۔کنگ خان بتایا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ آگے زندگی میں ان کے لیے کیا رکھا ہے، لیکن یہ بات ان کو آج تک یاد ہے، ان کے دوست نے ’چاکلیٹی ہیرو‘ کا لفظ استعمال کیا اور انہیں ان کی کمیاں بتائیں، اب شاہ رخ خان اس صدی کے سب سے بڑے ہیرو مانے جاتے ہیں، ان سے کوئی نہیں جیت سکتا لیکن سن کے بڑا عجیب لگتا ہے کہ کنگ خان کو بھی کوئی بد صورت کہہ سکتا ہے۔اس تقریر کے دوران شاہ رخ خان نے وہاں موجود طلبا سے کہا کہ انہیں کبھی زندگی میں ہار نہیں ماننی چاہئے اور وہ کبھی خواب دیکھنا نہ چھوڑیں، طلبا کو نصیحت کی کہ کبھی کسی اور کے خوابوں کی زندگی نہ جئیں بلکہ اپنا راستہ خود چنیں، تقریر کے آخر میں اپنی ہی فلم کا ایک ڈائیلاگ بول کر طلبہ کو سمجھایا کہ آخر میں سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے، انسان کو ہر دم محنت کرتے رہنا چاہئے اور کبھی ہار نہیں ماننا چاہئے۔مداحوں کے لیے سب سے عجیب بات تو یہ ہے کہ ان کے جوان اور پٹھان کو بھی کوئی بد صورت کہہ سکتا تھا، شاہ رخ خان کو کمیاں شمار کرانے والے ڈائریکٹر آج کل کہاں ہیں، معلوم نہیں اور وہ بالی وڈ کے بادشاہ کی بابت اب کیا سوچتے ہیں، یہ ایک دلچسپ سوال ہے۔

Back to top button