شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈبناڈالا

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

پاکستانی فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی نے صرف 65 ون ڈے میچز میں 131 وکٹیں مکمل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا، اور دنیا کے پہلے بولر بن گئے جنہوں نے اتنے کم میچز میں یہ سنگِ میل عبور کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ افغانستان کے راشد خان کے پاس تھا، جنہوں نے 65 میچز میں 128 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شاہین نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 51 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اسی میچ میں شاہین آفریدی کا ایک شاندار کیچ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ میچ کے 19ویں اوور میں صائم ایوب کی گیند پر ایون لیوس نے اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، تو شاہین نے الٹی سمت میں دوڑتے ہوئے شاندار کیچ پکڑا۔

شاہین کے اس کیچ کی ویڈیو اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر شائقینِ کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

Back to top button