’’کرینہ کی شاہد کپور کو نظرانداز کرنے کی ویڈیو وائرل‘‘

بالی ووڈ بے بو کرینہ نے سابق بوائے فرینڈ شاہد کپور کو ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران نظر انداز کیا تو اس سین کو کیمروں کی آنکھ میں بند کر لیا گیا، دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 20 فروری کو ممبئی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز (DPIFF) 2024 کی تقریب منعقد ہوئی، ریڈ کارپٹ پر کرینہ کپور اور شاہد کپور کا آمنا سامنا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد کپور اپنا ایوارڈ تھامے ہدایت کار جوڑی راج اور ڈی کے کے ساتھ کیمرے کے سامنے پوز دے رہے ہوتے ہیں کہ اسی دوران کرینہ کپور وہاں آ جاتی ہیں۔ کرینہ کپور نے اپنے سامنے کھڑے شاہد کپور کو نظر انداز کرتے ہوئے ہدایت کاروں سے بات کی اور پھر وہاں سے آگے جا کر میڈیا کے فوٹوگرافرز کو پوز دینے لگیں۔سوشل میڈیا صارفین کرینہ کپور کا یہ رویہ دیکھ کر اُن پر تنقید کر رہے ہیں اور شاہد کپور کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور میں بہت ہی زیادہ نخرہ ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں کرینہ کپور اور شاہد کپور کے درمیان ایک لمبے عرصے تک گہری دوستی قائم رہی تھی جس کے باعث وہ خوب خبروں کی زینت بھی بنے رہے تھے لیکن اب دونوں اداکار ہی الگ الگ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔کرینہ کپور اور شاہد کپور نے دو سُپر ہٹ فلموں میں ساتھ کام کیا تھا جن میں فلم ‘جب وی میٹ’ اور ‘اُڑتا پنجاب’ شامل ہے۔واضح رہے کہ فلم "جب وی میٹ” کے دوران دونوں اداکاروں نے اپنے راستے جدا کر لیے تھے لیکن ان کے قریبی دوست اور فلم میں انشومن کا کردار ادا کرنے والے اداکارنے بتایا کہ دونوں اداکاروں کو شوٹنگ کے درمیان دیکھ کر کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ ان دونوں اداکاروں کے درمیان کوئی تنازع چل رہا ہے لیکن شوٹنگ کے بعد دونوں اداکار ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کرتے تھے۔

Back to top button