’’ویرات کوہلی، انوشکا شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش‘‘

بھارت کی معروف جوڑی سابق کپتان ویرات کوہلی اور مشہور فلمسٹار انوشکا شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔جوڑے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم بے حد خوشی سے اور دل میں پیار لیے اس بات کا اعلان کر رہے ہیں کہ 15 فروری کو وامیکا کے چھوٹے بھائی ’آکے‘ اور ہمارے بیٹے کی پیدائش ہوئی، انہوں نے مزید لکھا ’ہم اپنی زندگی کے اس خوبصورت موقع پر آپ سے نیک خواہشات کی امید رکھتے ہیں، ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔ویراٹ اور انوشکا کے بیٹے کی پیدائش کے بعد پاکستان میں بھی کرکٹ شائقین خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیئے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جہاں انوشکا شرما کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں نظر آ رہا ہے وہیں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ کوہلی کے پاکستانی مداح ان کے بیٹے کی پیدائش پر مٹھایاں بانٹ رہے ہیں۔ وراٹ گینگ نامی ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ مداح مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں اور کوہلی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ایک مداح نے کہا کہ ’ہم وراٹ کوہلی کو مبارکباد دیتے ہیں، وراٹ کے بیٹے نے ان کا ریکارڈ بھی توڑ دینا ہے۔ویڈیو میں ایک اور مداح نے وراٹ کے بیٹے کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’تم نے بہت بڑا کرکٹر بننا ہے اور اپنے والد کے تمام ریکارڈ توڑنے ہیں۔ایک اور مداح نے ویڈیو میں کہا کہ ’ویراٹ تو سب کو پسند ہے، کوئی بیوقوف ہی ہوگا جو کہے گا مجھے ویراٹ کوہلی نہیں پسند۔ کوہلی کی اس خوشی میں شامل ہونا اچھی بات ہے۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے انڈین بیٹر ویراٹ کوہلی کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری کی وجہ بتاتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وراٹ کوہلی اور انوشکا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر ردعمل کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنی ویڈیو میں سے وہ مخصوص حصہ نکال دیا تھا جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا۔وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور جوڑے نے جنوری 2021 میں اپنی پہلی بیٹی وامیکا کو دنیا میں خوش آمدید کہا تھا۔

Back to top button