اسلام آباد کو کنٹینرسٹی بنانے پر شبلی فراز حکومت پربرس پڑے

اسلام آباد کو پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث کنٹینر سٹی بنانے پرسینیٹ میں قائدحزب اختلاف شبلی فراز حکوت پر برس پڑے۔

اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل ہم نے ایک پُرامن بڑا جلسہ کیا۔ہماری سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے یہاں بل پاس کیا گیا،ہم سیاسی لوگ ہیں ہم سیاست کر کے ان ایوانوں میں آئے ہیں۔ہم فارم 47 سے اور نہ ہی بیسکھائیوں سے آئے۔کل کے کامیاب جلسے پر اپنے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔تمام تر رکاوٹوں کے باوجود کارکنان جلسے میں پہنچے۔اس شہر اسلام آباد کو کنٹینرز سٹی بنا دیا گیا ہے۔میں دعوے دیتا ہوں آئیں 2018 اور 2023 کے الیکشن کے حوالے سے قرارداد لاتے ہیں۔کونسے الیکشن فری اینڈ فئیر ہوئے سب کے سامنے لاتے ہیں۔

 شبلی فراز کاکہنا تھاکہ پرامن اجتماع اور امن عامہ ایکٹ جیسے فسطائی قانون جمہوریت کے مفاد میں نہیں۔ہرشہری اور ادارے کو قانون اور آئین کے مطابق آپریٹ کرنا چاہیے ۔قانون سازی آئین کی روح کے مطابق ہونی چاہئے ۔حکومت کی منشا کے خلاف جلسہ کی تین اور دس سال کی قید کی سزا رکھ دی گئی ہے۔جلد بازی میں یہ قانون تحریک انصاف کے لیے  بنایا گیا ہے ۔یہ قانون آپ پر بھی اپلائی ہوگا۔

اپوزیشن لیڈرشبلی فراز نے کہاکہ مت بھولیں یہ وقت آپ پر بھی آئے گا۔کل کنٹینر کے باعث پورا اسلام آباد ملک سے کٹا ہوا تھا۔

اپوزیشن لیڈرشبلی فراز نے حکومت کو کے پی کے میں جلسہ کرنے کی دعوت دیدی۔

گورنرفیصل کنڈی نے علی امین گنڈاپورپرتنقید کانشانہ بناڈالا

شبلی فراز نے کہا کہ جرات کریں ، کے پی کے میں جلسہ کریں تمام سہولت دیں گے ۔رکاوٹوں کے باوجود لاکھوں افراد پی ٹی آئی کے جلسہ میں شریک ہوئے ۔دوہزار اٹھارہ اور دوہزار چوبیس کے انتخابات کی تحقیات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی مشترکہ قرارداد منظور کی جائے ۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے پی میں جلسہ کرے ہم چندہ کرکے پیسہ دیں گے ۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن دو تین ہزار سے زائد لوگ جمع نہیں کرسکیں گی ۔ وزیرخزانہ بتائیں کیا یہ ملک صرف قرضوں پر چلے گا۔

Back to top button