5سال کےدوران ٹیکس فائلربننےوالوں کےاعدادوشمار قومی اسمبلی میں پیش

گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹیکس فائلر بننے والوں  اور براہ راست ٹیکس کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کردیئے گئے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق 2019سے 2023تک 2 کروڑ 31 لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔2023میں 50لاکھ 20ہزار افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔30جون 2022تک 60لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔2021میں 40لاکھ سےزائد اور 2020 میں 30 لاکھ سے زائد افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے،2019میں 30لاکھ 40ہزار افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔

صدر مملکت کا سیاسی جماعتوں کےارکان کےاعزاز میں عشائیہ

2019سے 2023تک براہ راست ٹیکس کی مد میں 10 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس قومی خزانے میں جمع ہوا۔

Back to top button